the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 اسرائیل میں سامنے آنے والے تازہ رائے عامہ کے جائزوں میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی حالیہ جنگ میں اسرائیلی حکومت کی شکست کو کھلے الفاظ میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ عبرانی ٹی وی کی ویب سائیٹ پر کیے گئے ایک عوامی سروے میں 59 فی صد رائے دہندگان نے غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ سروے میں صرف 32 فی صد رائے دہندگان نے حکومت کی حمایت کی۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف دو دنوں کے اندر وزیراعظم نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت 37 فی صد سے کم ہو کر 32 فی صد پر آ گئی ہے۔ دو ہفتے قبل نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت 65 فی صد تھی جوکہ اب 55 فی صد ہے جبکہ



مقبولیت تین ہفتوں میں 82 فی صد سے نیچے 55 فی صد پر آ گئی ہے۔
 
سروے جائزے میں میں بتایا گیا ہے کہ 54 فی صد یہودی آباد کار غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مخالف ہیں جبکہ 37 فی صد نے جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔ 29 فی صد کا کہنا ہے کہ جنگ میں اسرائیل کو فتح ہوئی ہے۔
 
البتہ عوام میں فوج پر اعتماد اب بھی برقرار ہے۔ اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ 83 فی صد عوام فوج کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ صرف 12 فی صد نے فوج پرتنقید کی ہے۔
 
خیال رہے کہ سات جولائی 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی فوج کی جنگ 26 اگست کی شام تک جاری رہی۔ اس عرصے میں صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر مجموعی طور پر 5263 فضائی، زمینی اور بحری اطراف سے حملے کیے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.